موج غم یوں ٹکراتی ہے مجھ سے
Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabadموج غم یوں ٹکراتی ہے مجھ سے
جیسے کہ مجھے نگل جائے گی
لہریں جب پلٹیں گی ساحل سے
پیروں تلے زمین نکل جائے گی
اکثر تنہائی یوں ڈستی ہے مجھے
جیسے کہ جان ہی نکل جائے گی
دل میں اب خوف نہیں ہے باقی
موت آئی تو زندگی مل جائے گی
سلگتی رہی یونہی تمنا سینے میں
اس کے دل کی برف پگل جائے گی
More Sad Poetry






