Add Poetry

موسم نے انگڑائی لی ہے پھر ایک بار

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

موسم نے انگڑائی لی ہے پھر ایک بار
ہریالی کا سماں چھایا ہے پھر ایک بار

نئی کونپلیں پھوٹی ہیں پیڑوں پر
آ رہا ہے ہر طرف نکھار پھر ایک بار

گا رہے ہیں پنچھی نغمے پیار کے
بلبل کی آ رہی ہے سدا پھر ایک بار

پھول ہی پھول کھلے ہیں ہر آنگن میں
آ گئی ہے رونق چمن میں پھر ایک بار

اوڑھ لی ہے سبز چادرفرش نے
لوٹ آئی ہے بہارگلشن میں پھر ایک بار

Rate it:
Views: 386
21 Feb, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets