مٹی سےاٹا وجودگردآلود لباس ماتھے پرانکےشکن نہیں ہوتی
Poet: sarwat anmol By: sarwat anmol, sargodhaمٹی سےاٹا وجودگردآلود لباس ماتھے پرانکےشکن نہیں ہوتی
تیری راہ پر چلنے والوں کو ہؤس کی بھوک نہیں ہوتی
سچ کی راہ پر کوئ سنگھڑ نہ ہو یہ ریت نہیں ہوتی
یہ زندگی ہر کسی کے لیے پھولوں کی سیج نہیں ہوتی
عشق میں مشروط ہے بس محبت نبھا لینا
محبت سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی
تیرے ہجرمیں جلتےہوۓتجھ سےملنے کی دعا کرتے ہوۓ
میرا دن نہیں گزرتا میری شام نہیں ہوتی
بارہا میں نے مانگا ہے تجھے خدا سے انمول
بس اک یہ ہی دعا میری قبول نہیں ہوتی
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم