Add Poetry

مٹی میں مل جانا چاہتی ہوں میں

Poet: NS By: NS, lhr

اختتام نہ ہو جسکا،نہ ہی کوئ منزل ہو
ایسے ہی راستے پے چلنا چاہتی ہوں میں

اڑتی ہوں فزاؤں میں،چلتی ہوں ہواؤں میں
کچھ ایسے خوابوں کی حقیقت چاہتی ہوں میں

اس دنیا میں رہنے کی خواہش نہیں کرتی
چاند کو گھر اپنا بنانا چاہتی ہوں میں

دکھاوے کاہنسی سے،آنکھوں کا نمی سے
جڑا ہوا ہرتعلق توڑنا چاہتی ہوں میں

دنیاوی پتھروں سے کھالیں بہت ٹھوکریں
خدا! اب تیرے حضور جھکنا چاہتی ہوں میں

میں ہوں بنی مٹی کی،مٹی ہے بدن میرا
بس اس مٹی میں مل جانا چاہتی ہوں میں

Rate it:
Views: 646
17 Oct, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets