مہرباں ہوتا
Poet: Safir By: Syed Ghulam Akbar Shah Safir, Daharkiاگر وہ مہرباں ہوتا نہ میری آنکھیں جھلملاتی
نہ نم ہوتیں نہ میرے دل کی وادی میں خزاں کا
قافلہ رکتا اگر وہ مہرباں ہوتا
میری بے نور آنکھوں میں ستارے قید کر دیتا
میری زخمی ہتھیلی پر کوئی پھول رکھ دیتا
میرے ہاتھوں کو لیکر اپنے ہاتھوںمیں
وہ یہ کہتا محبت روشنی ہے خوشی ہے
رنگ ہے ستارہ ہے قسم مجھ کو محبت کی
مجھے تو سب سے پیارا ہے مگر ایسے
وہ تب کہتا اگر وہ مہرباں ہوتا
More Sad Poetry






