میرا حال کیا ہوا
Poet: UA By: UA, Lahoreکس کس طرح سے یاد کیا کیا بتاؤں میں
نہ سوؤں نہ جاگوں نہ کہیں آؤں جاؤں میں
مجھ سے تو خوش نصیب ہیں میرے رقیب جو
رہتے ہیں ان کے پاس جنہیں چاہتا ہوں میں
خود اپنے دل سے پوچھو میرا حال کیا ہوا
اپنی زباں سے کیسے دل کا حال کہوں میں
تم نے ہمارے خواب چرانے کی بات کی
نیند بھی خوابوں کے ساتھ وارتا ہوں میں
میں تمہارے سامنے ہوں تم فیصلہ کرو
اپنے لئے خود فیصلہ کرتا نہیں ہوں میں
سچائی کی تلاش میں خود اپنا دل ٹٹولو
میں سچ ہوں اور دل میں سدا رہتا ہوں میں
میں اپنے دل کے آس پاس تجھ کو پاتا ہوں
اور تیرے دل کے آس پاس رہتا ہوں میں
عظمٰی تو کیسے کیسے خواب دیکھنے لگی
کس نے کہا تم سے کہ تیرا ہوگیا ہوں میں
More Sad Poetry






