Add Poetry

میرا شہر

Poet: Muhammad Saleem Qadri By: M.Arshad Madani, Karachi

سستی ہے کتنی زندگی اب میرے شہر میں
محفوظ نہیں انساں خود اپنے ہی گھر میں

اک اک کی کیا تم کو روداد سناؤں
ہر نفس ہے بدحال آج اس نگر میں

آنکھیں نہیں ملاتے آپس میں آج لوگ
ہر کوئی ہے شرمندہ خود اپنی نظر میں

اپنی ہی چھت کے نیچے لٹ جاتے ہیں مکین
پہلے لٹا کرتے تھے لمبے سفر میں

نہ کرو تو مشکل، کرو تو آسان ہے کتنا
انسان کی جگہ، انتقام دفناؤ قبر میں

کوشش کرو پھر سے پھولے گا، پھلے گا
ہے جان ابھی باقی محبت کے شجر میں

سلیم اس کے آگے سبھی پھول زرد ہیں
کراچی ہے بہت سرخ آج دہر میں

Rate it:
Views: 320
07 May, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets