میرا لا حاصل بھی مجھ سے کھو چکا ہے
Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbadمیرا لاحاصل بھی مجھ سے کھو چکا ہے
دل اس وحشت میں بے حد رو چکا ہے
کہتا ہے وہ مجھے تم بہت خوش رہو گی
لیکن! وہی دکھ میری قسمت میں پرو چکا ہے
اس جنوں میں چین و سکون رخصت ہو گیا میرا
میرے لیئے تو خوشی کے موسم دھو چکا ہے
پہلے روز ملاقاتیں ہوا کرتیں تھیں ھماری
اب اتنا پرایا وہ ہو چکا ہے
میں صبح شام اس کے پیغام کا انتظار کرتی رھتی ہوں
لگتا ہے میری راہوں سے وہ جا تو چکا ہے
کل شب میرا دل اداسی کی شب میں گھلتا گیا
چاند نے بتایا وہ کسی اور کے سنگ سپنے سمو چکا ہے
More Sad Poetry






