ایک لفظ محبت ہے اسے کر کے دیکھو تم
برباد نہ ہو جاؤ تو میرا نام بدل دینا
ایک لفظ مقدر ہے اس سے لڑ کے دیکھو تم
ہار نہ جاؤ تو میرا نام بدل دینا
ایک لفظ وفا ہے زمانے میں نہیں ملتی
کہیں سے ڈھونڈ کر لے آؤ تو میرا نام بدل دینا
ایک لفظ آنسو ہے اسے دل میں چھپا کر دیکھو تم
آنکھوں سے نہ بہہ جائے تو میرا نام بدل دینا
ایک لفظ جدائی ہے اسے سہہ کے دیکھو تم
ٹوٹ کے نہ بکھر جاؤ تو میرا نام بدل دینا