Add Poetry

میرا کشمیر میرا پاکستان

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

کشمیری جوانوں کے جذبہءحریت کی شان غضب دیکھو
برسوں سے رقم انکے کشت و خون کی داستان حرب دیکھو

کشمیر کی جنت نظیر زمین پر ظالموں کی توپ و تفنگ جاری
جوانوں کے لھو سے پھیلی آزادئ وطن کی خوشبو کاسبب دیکھو

کشمیری عورتوں کی عصمتوں کو پامال کرنے والے درندو
انکے خون سے رنگین دھلا دینے والی ظلمت شب دیکھو

غریب شھر پہ ظلم و ستم کا سلسلہ جاری
امیر شھر کےسجے مقتل کی شان سب دیکھو

کہاں وہ دلکش نظارے کہاں وہ سلسلہ کھسار
ان کو مسمار کرنے والے قاتلان عجب دیکھو

کشمیری سجیلے جوانوں کی قربانیوں کو میرا سلام کہہ دینا
میرے عظیم سپوتوں کے عزم مسلسل کی تاب وتب دیکھو

حسن اک دن میرا کشمیر میرا پاکستان بنے گا
دوستو اٹھو اس خواب کی تعبیر اب دیکھو

Rate it:
Views: 359
24 Aug, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets