Add Poetry

میرا یہ عزم بھی دیکھو کہ طوفانوں میں پلتا ہوں

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

میرا یہ عزم بھی دیکھو کہ طوفانوں میں پلتا ہوں
نہ ماتھے پر شکن اپنے ہوا کا رخ بدلتا ہوں

میرا یہ حوصلہ ہے مجھ سے بجلی بھی لرزتی ہے
کبھی بجلی تو گرتی ہے مگر میں ہی چمکتا ہوں

زمانے سے نہ ہم ڈرتے کہ ہم سے ہی زمانہ ہے
زمانہ ہو بھلے دشمن نہ آگے اس کے جھکتا ہوں

کبھی ایسا ہوا بھی کہ بہار آئی خزاں بن کر
مگر یہ ظرف ہے میرا خزاں میں بھی ابھرتا ہوں

کبھی نہ مجھ پہ چیزوں کا کوئی ہوتا ہے تاْثّر
کہ ان چیزوں کی نہ میں کچھ حقیقت ہی سمجھتا ہوں

جو ہے مخلوق کا درجہ اسے ویسے ہی رہنے دو
میں تو مخلوق کو خالق سمجھنے سے ہی بچتا ہوں

نظر بس اثر کی تو غیب پر جمتی چلی جائے
اسی سے کامیابی ہو یہی تو سب سے کہتا ہوں

Rate it:
Views: 122
25 Aug, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets