Add Poetry

میری باتوں سے نا ایسے وہ غمگین ہوئی ہے

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, میانوالی

میری باتوں سے نا ایسے وہ غمگین ہوئی ہے
غلطی کوئ مجھ سے بھی تو سنگین ہوئی ہے

کبھی میری ہی غزلوں پہ وہ کچھ کہتی تھی ایسے
پڑھ کر ہی میری روح کو تسکین ہوئی ہے

مدت سے کتابوں میں پڑے پھول ہیں سوکھے
ایسے میرے ارمانوں کی تدفین ہوئی ہے

جیتا تھا کبھی میں بھی نوابوں کی طرح سے
الفت میں تو ہر موڑ پہ توحین ہوئی ہے

باقر مجھے جس دن سے گیا چھوڑ ہے وہ شخص
اسی دن سے ہی دنیا میری غمگین ہوئی ہے

Rate it:
Views: 429
26 Mar, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets