میری ذات کا سچ ۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachiیہ ہے میرا جنوں
دیوانگی میری
کوئی بھی کیفیت ہو
دل پہ جو بھی کچھ گزرتی ہو
میرا دل زخم سہتا ہے
بدن میں روح مرتی ہو
کسی سے گفتگو میرے لیے ممکن نہیں رہتی
بس ایک تم ہو
کہ زمرے میں
" کسی"
"کوئی"
"سبھی"
میں تم نہیں آتیں
سو جو بھی حال ہو میرا
میں تم سے بات کرنے کے لیے بے تاب رہتا ہوں
مگر یہ میرا مسئلہ ہے
یہ ہے میرا جنوں
دیوانگی میری
مگر تم
خیر چھوڑو
یہ تمہارا اپنا مسئلہ ہے
ہر ایک اپنی اپنی ذات ہے
اور اپنا اپنا سچ
More Sad Poetry






