Add Poetry

میری راتوں میں کبھی اتنی سیاہی نہیں تھی

Poet: Faisal Sheikh By: Faisal Sheikh,

میری راتوں میں کبھی اتنی سیاہی نہیں تھی
جب تجھ سے میری شناسائی نہیں تھی

وصالِ یار کے حسیں تصورات تھے بس
ہجر کی شاموں سے کبھی، کوئی آشنائی نہیں تھی

سائے ، غموں کے اتنے قد آور نہ تھے
رنج کی اسقدر، گہری یہ پرچھائی نہیں تھی

چہار سو خوشیوں کے ہی گل شاد رہتے تھے
شہرِ دل میں کہیں، آباد تنہائی نہیں تھی

تیرا چہرہ ان آنکھوں میں بس جانے سے پہلے
بے خواب آنکھیں نہیں تھیں، نیند ہرجائی نہیں تھی

درِ قبول سے بچ کر گزرتی نہ تھی دعائیں اپنی
تری صورت جب تک نگاہوں میں سمائی نہیں تھی

کیا خبر شعلہِ دل راکھ بنا ڈالے گا
آتش عشق ، اس واسطے تو لگائی نہیں تھی

تیری الفت کو چھوڑنا ہر غم کا مداوا تھا لیکن
مجھ کو منظور، جاناں، ایسی رہائی نہیں تھی

Rate it:
Views: 523
06 Nov, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets