میری زندگی
Poet: Bella By: Bella, Multanکتنی اداس ہے یہ میری زندگی
 سلگتی پیاس ہے یہ میری زندگی
 
 نہ کوئی خوشی ہے نہ کوئی ارمان
 پھیکی پھیکی سی ہے یہ میری زندگی
 
 نہ کوئی آرزو ہے نہ کوئی تمنا
 اجڑی ہوئی سی ہے یہ میری زندگی
 
 کوئی تو پاس ہو کوئی تو اپنا
 حال دل کہہ سکے یہ میری زندگی
 
 درد ہے دل میں کہیں گہرا
 کانٹوں سے گزری ہے یہ میری زندگی
 
 کچھ عجیب ہے میرا حاصل زندگی
 درد ہے اور بس یہ میری زندگی
 
 اپنے بھی ہیں سب کے سب پرائے 
 خالی خالی سی ہے یہ میری زندگی
 
 بجھی بجھی سی شامیں تنہا سی راتیں
 بڑی عجیب سی ہے یہ میری زندگی
 
 کیا ہوگا کیا جانوں میں بیلا
 کیسی پہیلی ہے یہ میری زندگی
More Sad Poetry






