Add Poetry

میری زندگی

Poet: By: Asif Muhamad Khan, gujrat

کبھی خود بھی میرے پاس آ
میری بات سن میرے پاس آ

جو خلش ہے دل سے نکال کر
مجھے الجھنوں سےنجات دے

تمہیں سوچنا میرا مشغلہ
تجھے دیکھنا میر آرزو

مجھے دن دے اپنے خیال کا
مجھے اپنے قرب کی رات دے

میں اکیلا چلوں کہاں کہاں
یہ سفر بہت طویل ہے

میری زندگی میرے ساتھ چل
میرے ہاتھو ں میں اپنا ہاتھ دے

میں بہت دنوں سے اداس ہوں
مجھے کوئی شام ادھار دے

Rate it:
Views: 715
16 Mar, 2009
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets