میری زندگی کے روزو شب
Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Aaronsburgمیری زندگی کے روزو شب
گزر رہے ہیں یوں ہی بس
خیال ہے نہ خواب کوئی
احساس ہے نہ گمان کوئی
فقط رہ گیا سراب ہے
میرا وجود ایک فریاد ہے
الفاظ بھی کھو سے گئے
لہجہ بھی تھکا تھکا
نہ بانکپن نہ ہی الہڑ کوئی ادا
زمانے بھر کی تھکن
چہرے سے عیاں
وقت ہے کے کٹتا نہیں
درد ہے کہ جاتا نہیں
خوشی کا کوئی لمحہ ملتا نہیں
دل کو قرار آتا نہیں
میری زندگی کے روز و شب
گزر رہے ہیں یوں ہی بس
More Sad Poetry






