میری زینب. ......تیری زینب. ...........ہماری زینب
Poet: مونا شہزاد By: Mona Shehzad, Calgaryمیں بنت ہوا
آج لرزاں ہوں
اب میرے دیس میں کوئی محمد بن قاسم کیوں نہیں آتا؟
آج تو ابلیس بهی منہ چھپائے بیٹھا ہے
آج پھر اللہ سے شکوہ کناں ہو میں
اب ارض پاک پر کسی ماں کو زینب نہ دینا
کہ اب ماوں کے غم سہے نہیں جاتے
اب معصوموں کے لاشے اٹھائے نہیں جاتے
ماؤں کے نوحے سنے نہیں جاتے
More Forgiveness Poetry






