Add Poetry

میری قلم

Poet: مدثر اشتیاق By: Mudassar Ishtiaq, Talagang

میری قلم آج رُکتی ہی نہیں میرا احوال لکھنے سے
مجبور ہوں میں اپنی مجبوریوں کا حال لکھنے سے

وقت نے مجھے میری محبت سے بے وفا کر دیا
کیسے بعض آ جاوں میں اپنے اعمال لکھنے سے

فقط غلطی یک طرفہ تو نہیں ہوتی دوستو
قصے رنگ پکڑتے ہیں با کمال لکھنے سے

ان کی یادوں کا خیال میں بھلاؤں کیسے
میری قلم تو مجبور ہے ان کا خیال لکھنے سے

ان کے حسن میں کمی تو نہ آئے گی مدثر
میرا اُن کے حسن کو حسنِ بے مثال لکھنے سے

Rate it:
Views: 515
10 Jul, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets