میری نظر میں سمایا جمال کیسا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreوہ پوچھتے ہیں میرا حال کیسا ہے
 جواب دے دیا پھر یہ سوال کیسا ہے
 
 دعا میں تاثیر نہیں نہ ہی دوا کام آئی
 نہ میرا حال ایسا ہے نہ حال ویسا ہے
 
 ہر ایک زہر کا تریاق ہو گیا تھا مگر
 میری جاں کو لگا نیا وبال کیسا ہے
 
 تمام راستے وا ہیں مگر میں جا نہ سکوں
 میرے اطراف میں پھیلا یہ جال کیسا ہے
 
 تیری ہر بات ہر انداز بھلا لگنے لگا
 میری نظر میں سمایا جمال کیسا ہے
More Sad Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 