Add Poetry

میری کمی تُم کبھی بھی  پوری  نہ کر سکو گے

Poet: Dr Faisal Shahzad By: Dr Faisal Shahzad, Islamabad

میری کمی تُم کبھی بھی
 پوری
 نہ کر سکو گے
,, تو کیا کروگے ,,

مُحبتیں تُم بُہت کروگے 
مگر
 مُحبت نہ کر سکو گے
مُحبتوں کے نصاب چھینے
ہماری آنکھوں سے خواب چھینے

کسی کی آنکھوں میں اب کبھی بھی 
 وفا
 کے رنگ تم نہ بھر سکو گے

,, تو کیا کروگے ,,

چنو گے کلیاں جہاں کی ساری
وفا کے پھولوں سے پیاری پیاری
مگر مُحبت نہ کر سکو گے
کسی کی جھولی نہ بھر سکو گے

,, تو کیا کروگے ,,

کئی دلوں میں جو رقص ہوگا
تیری وفا کا وہ عکس ہوگا
نہ کسی کے دل میں اُتر سکو گے

  ,, تو کیا کرو گے  ,,

مُجھے یقیں ہے
مریں گے تُم پے ہزاروں لیکن
کسی پے تُم پھر نہ مر سکو گے
  ,, تو کیا کرو گے  ,,

میری کمی تُم کبھی بھی
 پوری
 نہ کر سکو گے

  ,, تو کیا کرو گے  ,,

 

Rate it:
Views: 2634
15 Jan, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets