Add Poetry

میری ہر گھڑی کے ہمسفر

Poet: By: ابو وجاہت, کراچی

میری ہر گھڑی کے ہمسفر
میری الفتوں کا جواب دے

میرے پیار کا میرے عشق کا
سبھی چاہتوں کا حساب دے

میں نے زندگی کی ہر گھڑی
تیری جستجو میں گزار دی

مجھے اب تو اپنا شمار کر
مجھے بے وجہ نہ عذاب دے

میں بکھر رہا ہوں ٹوٹ کر
تیری الفتوں کی تلاش میں

میرے آنسؤوں کو سمیٹ لے
میری آنکھ کو کوئی خواب دے

Rate it:
Views: 591
21 Jul, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets