میری ہمت سے بڑھ کر

Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabad

دشت امید میں سیراب نظر آتے ہیں
آبلہ پا ہیں مگر چلتے جاتے ہیں

میرا حساب سب لکھ لیا فرشتوں نے
مجھ سے پہلے میرے اعمال جاتے ہیں

قہر کی دھوپ اور سخت گرمی میں
سر پر گدھوں کے سائے نظر آتے ہیں

میری ہمت سے بڑھ کر نہیں سختی صحرا
دور مجھے درختوں کے جھنڈ نظر آتے ہیں

Rate it:
Views: 411
17 Aug, 2009
More Life Poetry