Add Poetry

میری یاد اسے بھی آتی تو ہو گی

Poet: Ijaz By: Ijaz Ahmed, Faisalabad(Dijkot)

میری یاد اسے بھی آتی تو ہو گی
اسے دل ہی دل میں رولاتی تو ہو گی

بے خیالی میں ہی سہی خیالوں میں اکچر
وہ مجھے گیت بنا کر گنگناتی تو ہو گی

نام میرا اپنی ہتھیلی پر لکھ کر
وہ سکھیوں سے اپنی چھپاتی تو ہو گی

جب تنگ کرتی ہوں گی اسے سکھیاں
تو شرم سے منہ کو چھپاتی تو ہو گی

یاد جب بھی آتی ہو گی اسے سر شام
اپنے نازک رسیلے لبوں کو چباتی تو ہو گی

فقط میرا نام اپنی کتابوں میں لکھ کر
وہ غیروں کے ڈر سے مٹاتی تو ہو گی

Rate it:
Views: 1039
13 Jun, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets