Add Poetry

میرے اپنے مجھے دفنا رہے تھے

Poet: Shaikh Khalid Zahid By: Shaikh Khalid Zahid, Karachi

رات پھر عجیب خواب تھے
خواب میں بھی سراب تھے

سب اداس اداس چہرے تھے
جیسے حسین کی پیاس تھے

ہر قدم پر سوال ہی سوال تھے
سوال کیا تھے حقیتاً وبال تھے

میں کیسے سراب سے خواب تک آتا
میں کیسے کسی سے خود کو بچاتا

عجب تعلق داریاں نبہا رہے تھے
میرے اپنے مجھے زندہ دفنا رہے تھے

بھاگ رہا تھا، ہانپ رہا تھا خالد
پیروں سے لپٹے سارے احباب تھے

Rate it:
Views: 539
27 Apr, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets