کر سکو گے نہ کسی سے بھی گلہ میرے بعد
کون دے پائے گا الفت کا صلہ میرے بعد
کون اٹھائے گا تیرے ناز بتا اے جاناں
کیا کوئی اور تجھے مجھ سا ملا میرے بعد
اس نے تربت پہ میری پھول چڑھائے نہ کبھی
یہ دیا مجھ کو وفاؤں کا صلہ میرے بعد
اب جو بےچین سے رہتے ہو تو کیا حاصل
کس سے کر پاؤ گے اب کوئی گلہ میرے بعد