Add Poetry

میرے دل کے لہو کو نہ سمجھے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

وہ چاہت ہی کیا جو جُمبش ِ اَبرُو کو نہ سمجھے
سر ِ محفل وہ میرے دل کے لہو کہ نہ سمجھے

محبت کے سفر میں وہ تنہا کر گئے پھر سے
بڑی ہی بھول کی ہم نے پُرانی خُو کو نہ سمجھے

گُل رہتا تروتازہ کیسے شاخوں سے جُدا ہو کر
اہلِ گُلشن ہی اُسکے رنگ و بُو کو نہ سمجھے

یہ کہنا کیا ضروری ہے کہ وفا کا پاس کرتےہیں
میرے عزیز میرے تیور کی گُفتگو کو نہ سمجھے

وقت ِ رخصت میرے تبسم سے خفا تو رضا تھے
ٹھہرے ہوئے میری پلکوں پہ اِک آنسو کو نہ سمجھے

Rate it:
Views: 407
18 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets