میرے دل کے کورے کاغذ پر
دھیرے سے
چپکے سے
کوئی ایک لفظ نقش کر گیا ہے
اپنی چاہت کا اقرار کر کے
میرے خوابیدہ جذبوں کو بیدار کر گیا ہے
ایک نئے احساس سے روشناس کر کے
اپنے جذبوں کا اظہار کر کے
کوئی یہ تحریر کے گیا ہے
مُجھے تم سے محبت ہے
مُجھے تم سے محبت ہے