Add Poetry

میرے دِل کو تمہاری ہی محبت کی ضرورت ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

میرے دِل کو تمہاری ہی محبت کی ضرورت ہے
تمہیں کیسے کہوں تم سے مجھے کتنی محبت ہے

تمہاری مسکراہٹ اپنی پلکوں میں چھپا لوں میں
برا مانے بِنا کہہ دو مجھ اس کی اجازت ہے

تمہاری دید کی طالب یہ آنکھیں کہتی رہتی ہیں
تمہیں ہر روز دیکھنا میری آنکھوں کی حسرت ہے

تمہیں دِل رو برو پا کر دھڑکنا بھول جاتا ہے
مگر تم کو ہی چاہتا ہے بڑی دِل کی جسارت ہے

میرے محبوب اپنا حسن دیکھو میری آنکھوں سے
زباں سے کیا کہوں کتنی حسیں تر یہ زیارت ہے

تمہارے بِن بڑی مشکل سے میرے دِن گزرتے ہیں
تمہارا ساتھ پانا ہی میرے جیون کی راحت ہے

ارے عظمٰی وہ کیسے تیرے دِل کا حال سمجھیں گے
انہیں کب تجھ سے الفت ہے انہیں کب تیری چاہت ہے

Rate it:
Views: 318
01 Aug, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets