Add Poetry

میرے ساتھ تم بھی تھے

Poet: Ahmad Faraz By: Wajid Imran, Pirmahal

کس کو گماں ہے اب کہ میرے ساتھ تم بھی تھے
ہائے وہ روزوشب کہ میرے ساتھ تم بھی تھے

یادشِ بخیر عہدِ گزشتہ کی صحبتیں
اِک دور تھا عجب کہ میرے ساتھ تم بھی تھے

بے مہری حیات کی شدت کے باوجود
دل مطمئین تھا جب کہ میرے ساتھ تم بھی تھے

میں اور تقابلِ غمِ دوراں کا حوصلہ
کچھ بن گیا سبب کہ میرے ساتھ تم بھی تھے

اِک خواب ہوگئی ہے راہ و رسمِ دوستی
اِک وہم سا ہے اب کہ میرے ساتھ تم بھی تھے

وہ بزمِ دوست یاد ہو تو ہوگی تمہیں فراز
وہ محفلِ طرب کہ میرے ساتھ تم بھی تھے

Rate it:
Views: 1272
17 Aug, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets