Add Poetry

میرے سنگ آواز ملاؤ

Poet: UA By: UA, Lahore

یہ وقت نہیں ہے سونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ
یہ وقت نہیں ہے کھونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ
تم بھی آؤ تم بھی آؤ میرے سنگ آواز ملاؤ

ایثار اخوت امن وفا رخصت ہونے کو آیا ہے
اپنی تہذیب بھلا کر ہم نے خود سوچو کیا پایا ہے
تم بھی آؤ تم بھی آؤ میرے سنگ آواز ملاؤ
یہ وقت نہیں ہے سونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ
یہ وقت نہیں ہے کھونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ

یہ میری زمیں وہ تیری زمیں ان باتوں میں کیا رکھا ہے
جب رب نے انسانوں کی خاطر ساری زمیں بنائی ہے
اپنے گلشن کو مہکاؤ میرے سنگ آواز ملاؤ
یہ وقت نہیں ہے سونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ
یہ وقت نہیں ہے کھونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ

آؤ دیکھو کچھ تو سوچو کیوں ہم پر آفت آئی ہے
کیوںاپنے دل میں پیارنہیں بھائی کا دشمن بھائی ہے
پیار کے دیپ جلاتے جاؤ میرے سنگ آواز ملاؤ
یہ وقت نہیں ہے سونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ
یہ وقت نہیں ہے کھونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ

یپارو! غصہ نفرت چھوڑو دل سے دل کا ناطہ جوڑو
مل کر رہنا سیکھ بھی لو اپنے پیاروں کو نہ چھوڑو
اک دوجے کا ساتھ نبھاؤ میرے سنگ آواز ملاؤ
یہ وقت نہیں ہے سونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ
یہ وقت نہیں ہے کھونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ

یہ وقت نہیں اب سونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ
یہ وقت نہیں کچھ کھونے کا بیدار جوانوں ہو جاؤ
تم بھی آؤ تم بھی آؤ میرے سنگ آواز ملاؤ

Rate it:
Views: 572
15 Oct, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets