میرے عشق کو بھی نڈھال کر

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

میرے عشق کو بھی نڈھال کر
کبھی هجر کو بھی وصال کر

میری آنکھ کو بهی بینائی دے
میرے قلب کو بھی اجال کر

مجھے درس دے تو فنا ک
میرا عشق میں برا حال کر

مجھے دے سزا کوئی سخت سی
مجھے اس جہاں میں مثال کر

میری اصل صورت بگاڑ دے
کسی عشق بھٹی میں ڈال کر

مجھے بهی پلا کوئی ایسی شے
کبهی میری آنکھیں بھی لال کر

وه جو اس جہاں میں حلال هے
کبھی اس جہاں میں حلال کر

میں تیری طلب میں هوں دربدر
کبهی اس طرف بهی خیال کر.

 

Rate it:
Views: 1052
16 Nov, 2013