میرے غموں کو گوارا نہیں خوشی میری

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

مرے غموں کو گوارا نہیں خوشی میری
بس اک عذاب میں کٹتی ہے زندگی میری

صدائیں دینے کی عادت نہیں مجھے لیکن
تجھے بلاتی ہے ہر لمحہ خامشی میری

میں تجھ کو چاہ کے بھی تجھ کو پا نہیں سکتا
کبھی تو دیکھ لے آ کر یہ بے بسی میری

میں جام توڑ کے اب زہر پینے والا ہوں
نہ کام آئی مرے کچھ بھی بے خودی میری

مجھے زمانے کے انداز کوئی سکھلا دے
کہ راس آ نہ سکی مجھ کو سادگی میری

Rate it:
Views: 529
18 Nov, 2012