میرے قریب تو آؤ بہت اداس ہوں میں
بس آج ٹوٹ کے چاہو بہت اداس میں
کسی بھی جھوٹ سے دل کو بھلاو
کوئی کہانی تو سناؤ بہت اداس ہوں میں
اندھیری رات ہے کچھ بھی نظر نہیں آتا
ستارے توڑ کے لاؤ بہت اداس ہوں میں
سنا ہے پریم نگر میں خوشی بھی ملتی ہے
مجھے یقین دلاؤ بہت اداس ہوں میں
یہ شام یوں ہی گزر جائے گی دبے پاؤں
وفا کا گیت گاؤ بہت اداس ہوں میں