میرے وجود کو دھلا کے سو گیا
Poet: SUNDER KHAN By: SUNDER KHAN, KSAبہتی ھوئی ھواؤں میں وہ جا کے سو گیا
دریاوں میں میرا نام وہ بہا کے سو گیا
تل تل پگھلتی رات میں تھا منتظر رہا
وہ سارے خواب میرے جلا کے سو گیا
وہ ساحلوں پے بنا کے گھروندے ریت کے
ھر ایک غم کو سینے سے لگا کے سو گیا
اپنے بدن کی کرچیوں کو سمیٹوں تو کسطرح
وہ میرے پورے وجود کو دھلا کے سو گیا
اب کیسے ھو یقیں کہ وہ آئے گا ایک بار
وعدوں پہ اپنے وہ مجھے بہلا کے سو گیا
More Sad Poetry






