Add Poetry

میرے چاره گر تیری محبتوں میں چھپی ھوئی ھیں عداوتیں

Poet: سیده سعدیه عنبر جیلانی By: سیده سعدیه عنبر جیلانی, فیصل آباد پنجاب پاکستان

میرے چارہ گر تیری محبتوں میں چھپی ہوئی ہیں عداوتیں
کبھی قربتیں کبھی فرقتیں کبھی منزلیں اور مسافتیں

کبھی انتہاء کی طلب تیری کبھی میری دعا میں خواہشیں
کبھی اجنبی میرے حال سے کبھی عمر بھر کی رفاقتیں

کوئی قصہ ہو کھل کر بیاں کوئی بات ہو رونم
ترک ء تعلق بھی نہیں اور ساتھ میں بھی قباحتیں

یہ وجہ بے وجہ نہیں یہ بات بے سبب نہیں
ذرا سن میرے ہم نشیں یہ خاموشیوں کی وضاحتیں

بچھڑ کے مجھ سے دل نشیں پکھر نہ جاؤ تم کہیں
ہیں تلخ بہت حقیقتیں اور وقت کی یہ عدالتیں

ہم محبتوں کے ہیں شہر ء یار ہم غزل و شعر کے شہر زاد
بسا رہے ہو کس طرح کی ہم میں تم اکتاہٹیں

جلا کے خود کو درد میں اور آہ بھی نہ کیجئیے
کٹھن بہت کٹھن ہیں یہ محبتوں کی نازاکتیں

عشق سے عنبر نبھا کر تلاش میں ہو کس قدر
جو جان و دل لوٹا چکے میسر کہاں اسے راحتیں
سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی

Rate it:
Views: 782
23 Jan, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets