Add Poetry

میرے چہرے پہ کرب کا سایہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

ہر طرف ہجرتوں کا عالم ہے
میرا ہمزاد مجھ سے برہم ہے

میرے محبوب اب بھی آنکھوں میں
تیری یاد وں کا سبز موسم ہے

رات کٹتی ہے تیری یاد کے ساتھ
دن بھی تیرے خیال میں گم ہے

کوئی بادل برس گیا مجھ پر
میری آنکھوں میں اب جو شبنم ہے

میرے چہرے پہ کرب کا سایہ
درد تنہائی اور ماتم ہے

جس نے جینا سکھا دیا سب کو
کیوں زمانے سے آج برہم ہے

زخم رستا ہے رات بھر وشمہ
یہ وفاؤں کا کیسا مرہم ہے

Rate it:
Views: 216
13 Jan, 2016
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets