Add Poetry

میرے گھر میں روشن رکھنا

Poet: Amjad Islam Amjad By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

چینی سی گڑیا سی جب وہ

چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی

میری جانب آتی ہے تو

اسکے لبوں پر ایک ستارہ کھلتا ہے

" پا پا "


اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس آواز میں کتنی راحت ہے

ننھے ننھے ہاتھ بڑھا کر

جب وہ مجھ کو چھوتی ہے

تو یوں لگتا ہے جیسے

جیسے میری روح کی ساری سچائی

اس کے لمس میں جاگ اٹھی ہے

اے مالک ! اے ارض و سما کو چٹکی میں بھرلینے والے

تیرے سب معمور خزانے

میری ایک طلب

میرا سب کچھ مجھ سے لے لے

لیکن جب تک اس آکاش پہ تارے جلتے بجھتے ہیں

میرے گھر میں روشن رکھنا

یہ معصوم سی ہنسی

اے دنیا کے رب !!

کوئی نہیں ہے اس لمحے تیرے میرے پاس

سچ سچ مجھ سے کہہ

تیرے ان معمور خزانوں کی بےانت گرہ میں

بچے کی معصوم ہنسی سے زیادہ پیاری شئے

کیا کوئی ہے ؟؟؟

Rate it:
Views: 515
14 Nov, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets