میرے ہم سفر

Poet: ناذیہ حیدر By: Binte Shafi Haidar, Karachi

میرے ہم سفر
تجھے کیا خبر
تیرے دم سے میرا وجود ہے
تیری خوشی میں میری خوشی
تیری مسکراہٹ میرا سرور ہے
تو جو ہنس کے دیکھ لے اک نظر
دل و جان تجھ پر فدا کروں
تیری آنکھوں میں جو نمی دکھے
اک پل چین نہ لے سکوں
تجھے دیکھ دیکھ میں جیوں
تجھے دیکھ دیکھ میں ہنسوں
میرے ہم سفر
تجھے کیا خبر

Rate it:
Views: 606
31 Mar, 2017