میرےدلِ بیتاب پر بادل ہیں

Poet: Muzammal Mukhtar Azam By: Muzammal Mukhtar Azam, Lahore

میرےدلِ بیتاب پر بادل ہیں غم کے چھائے
ہو جیسے کوئی طائر پر غیض کے پھیلائے

جاتا ہوں میں عدم کو یاروں سے یہی کہتا
میرے وصال پر نہ آنسو کوئی بہائے

مرنے تو دو ہم کو پھر دیکھنا تم آ کر
صورت تیری ہوں گے ہم آنکھ میں سجائے

یہ کون دلربا ہے میرے قیاس میں جو
کر ے کوئے شرارت دھیرے سے مسکرائے

زندگی بھی اپنی گزری مثالِ آبلہ پا
مر کے بھی ہم نے زخم کچھ اور نئے کھائے

جس جا ملے تھے دونوں اجڑی ہے یوں عازم
جیسے خزاں چمن کو ہر بار ہے رلائے

Rate it:
Views: 524
10 Nov, 2014