میں۔۔۔
Poet: Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachiمیں
نیم تاریک
بند کمرے میں
ابن آدم
فرشتہ
اور
شیطان
تنہاتنہا
اداس
اور خاموش
اپنے اپنے خیالوں میں گم ہیں
ایک ساکت سوال میں گم ہیں
کوئی آہٹ ہوئی ہے چھوکھٹ پہ
چونک اٹھے ہیں تینوں دستک پہ
جانے کس کو نکلنا ہے باہر
جانے کس کو پکارا جاےگا
More Sad Poetry






