میں اب رویا نہں کروں گا

Poet: ALI RASIKH By: Mahira Akmal, LAHORE

گو تیری جدائی میں
ہر شب بے چینی سےگزرے گی
دل کے اندھیر خانوں میں
وحشتوں کا رقص ہو گا
گو کہ تجھ بن راتوں کو
سویا نہں کروں گا
پھر بھی جان
میں اب رویا نہں کروں گا
شب ہجر تیری یادوں کے سہارے گزار لوں گا
پلکوں میں آئے اشکوں کو
دل میں اتار لوں گا
اپنے چہرے کو جدائی کے آنسوؤں سے
بھگویا نہں کروں گا
ہاں جان
میں اب رویا نہں کروں گا

Rate it:
Views: 735
01 May, 2008