میں اور میری تنہائی

Poet: Gulzaib Anjum By: Gulzaib Anjum, Dubai

جیسے نیلگوں بہتے جَھرونوں سے
باجتی ہو کوئی شنائی

جیسے کوئی اَلڑ مٹیار لیتی ہو شرما کر
جُوبن بھری آنگڑائی

جیسے پت جَھڑ میں ڈھونڈے گُُل کو
کوئی عاشقِ گلہائی

جیسے پربتوں سے کسی غزال کی
آواز ہو ٹکرائی

جیسے ماں کی آغوش میں کوئی بچہ
لیتا ہو انگڑائی

جیسے پہلے سال کی بیوہ کہ ارمانوں کی
آشکوں سے ہو رونمائی

(اسی طرح)

ایک ہی کمبل میں لیپٹ کر سو جاتے ہیں
میں اور میری تنہائی

 

Rate it:
Views: 579
21 Feb, 2014