میں ایک تازہ کہانی لکھ رہا ہوں

Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham

میں ایک تازہ کہانی لکھ رہا ہوں
مگر یادیں پرانی لکھ رہا ہوں

میں بےترتیب جملوں کے سفر سے
جو پڑھ لو وہ روانی لکھ رہا ہوں

تمھاری یاد کا ہر ایک تخمی لمحہ
محبت کی نشانی لکھ رہا ہوں

نہ تھا کوئی کردار اپنا خاص لیکن
وہ راجہ تھا میں رانی لکھ رہا ہوں

سبھی شامیں اداسی سے بھری تھی
سبھی شامیں سہانی لکھ رہا ہوں

کہیں دل ٹوٹ نہ جاۓ کسی کا مسعود
غموں کو چشمِ زندگانی لکھ رہا ہوں

Rate it:
Views: 493
27 Nov, 2013