میں بدل چکی ہوں

Poet: NOSHEEN AGHA By: NOSHEEN AGHA, hyderabad

تم کہتے ہو میں بدل چکی ہوں
ہاں تو سن لو میں بدل چکی ہوں
تمھارے سحر سے نکل چکی ہوں

جھوٹی قسمیں جھوٹے وعدے
سچ اور جھوٹ میں جان چکی ہوں
ہاں تو سن لو میں بدل چکی ہوں
تمھارے سحر سے نکل چکی ہوں

وہ کہانی قصے وہ داستانیں
وہ جھوٹی محبت کے سب دعوے
وہ اٹکلیں وہ سازشیں
سب دھوکہ دہی کے تھے ارادے
سچ اور جھوٹ میں جان چکی ہوں
ہاں تو سن لو میں بدل چکی ہوں
تمھارے سحر سے نکل چکی ہوں

Rate it:
Views: 464
19 May, 2011