میں تیرے شہر میں
Poet: ڈاکٹر شاکرہ نندنی، پُرتگال By: Dr. Shakira Nandini, Oportoمیں تیرے شہر میں آیا ہوں
خود کی محفل سجانے آیا ہوں
تیرے عشق کی اس آندھی میں
خود کو پھر مٹانے آیا ہوں
میں بھی تیرا دیوانہ ہوں
بس یہی بات بتانے آیا ہوں
تیرے عشق کی معصومیت میں
خود کو پھر لُٹانے آیا ہوں
میں کتنا دیوانہ ہوں
یہ تجھے جتانے آیا ہوں
تیرے عشق کے صحرا میں
خود کی پیاس بجھانے آیا ہوں
تم میری ہو، تم میری ہو
بس یہی کہنے آیا ہوں
تیرے عشق کے شہر میں
خود کو بھُلانے آیا ہوں
More Sad Poetry






