میں جو کہنے کو ایک شاعر ہوں

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

میں جو کہنے کو ایک شاعر ہوں
سب سمجھتے ہیں لفظ کار ہوں میں
اپنے ہر لفظ سے بیزار ہوں میں
اتنے کم زور ہیں الفاظ مرے
بارِاحساس اٹھا نہیں سکتے
میرے زخموں کو زباں دیتے نہیں
میرے جذبے دکھا نہیں سکتے
لفظ
یہ لفظ
مرے گونگے لفظ
میری مجبوری بتا سکتے نہیں
بات منواؤں کسی سے کوئی
میرے لفظوں کی یہ اوقات کہاں
بے وقعت لفظ مِرے
میری طرح
کوئی مانے گا مری بات کہاں
لفظ یہ دل میں اترتے ہی نہیں
صرف آنکھوں سے گزرجاتے ہیں
دل سے بے چارے گزرتے بھی نہیں

اب مجھے اپنے ہر احساس سمیت
چُپ کے ساگر میں اترنا ہوگا
ہیں کسی کام کے یہ میرے لفظ؟
میرے الفاظ کو مرنا ہوگا
 

Rate it:
Views: 350
23 Oct, 2013