میں دل کی سلطنت کا بھلا کس کو تاج دوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysia

میں دل کی سلطنت کا بھلا کس کو تاج دوں
سوچوں کو اپنی کس طرح ترتیب آج دوں

کوئی تو ہو جو قلب کو میرے نکھار دے
اس دشتِ لا مکان پہ بادل اتار دے

خوابوں کو میرے پیار کی تعبیر بخش دے
اور دل کو میرے عشق کی توقیر بخش دے

موسم خزاں کے زیر ہے اب میری زندگی
بہتی ہے اشک بن کے سرِ بزم بے بسی

لگ جائے فصلِ گل مرے دل کی زمین پر
زندہ ہے وشمہ اے خدا تیرے یقین پر

Rate it:
Views: 769
25 Feb, 2016
More Life Poetry