Add Poetry

میں رات گئے تک جاگوں گا

Poet: محمد مسعود By: محمد مسعود, نونٹگھم یو کے

میں رات گئے تک جاگوں گا
کچھ دوست بہت یاد آئیں گے

کچھ باتیں تھیں پھولوں جیسی
کچھ خوشبو جیسے لہجے تھے

میں جب بھی چمن میں ٹہلوں گا
کچھ دوست بہت یاد آئیں گے

وہ پل بھر کی ناراضگی اور
مان بھی جانا پل بھر میں

میں خود سے جب بھی روٹھوں گا
کچھ دوست بہت یاد آئیں گے

Rate it:
Views: 1105
25 Jan, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets