میں روز ٹوٹتا ہوں اور خود کو جوڑ دیتا ہوں

Poet: Muhammad Imran Khan - emron mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

میں روز ٹوٹتا ہوں اور خود کو جوڑ دیتا ہوں
جو مُجھ کو دُکھ دیتے ہیں میں اُن کو چھوڑ دیتا ہوں

وہ مُجھ کو روز کہتی ہے اُسے مُجھ سے مُحبت ہے
سمجھ کر اُس کو ناسمجھ دل اُس کا توڑ دیتا ہوں

مُحبت اک جگہ ٹکتی نہیں نظروں کی گردش میں
جو دل کو اچھا لگتا ہے دل اُس سے جوڑ دیتا ہوں

جو ہیں کم ظرف کرتے ہیں باتیں دل جلانے کی
میں اُن کے پاس بھی بیٹھوں تو منہ کو موڑ دیتا ہوں
 

Rate it:
Views: 822
28 Mar, 2017